10

روس اور ترکی کا شام کے حالات پر تبادلہ خیال

ماسکو: روس کے وزیردفاع سرجئی شیوگو اور ترکی کے ان کے ہم منصب ہولوسی آکار نے ٹیلی فون پر شام کی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔
ترکی کے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سنیچر کو مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

ترکی کے اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرا نے شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب، حلب اور تلعفر کی صورت حال پر بات چیت کی۔
انہوں نے مبینہ طور پر تکنیکی اور شام میں سلامتی قائم رکھنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ 17 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب ارودگان نے ادلب کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں