6

امریکہ آئی این ایف معاہدہ کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے کہا ہے کہ امریکہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیائی معاہدہ (آئی این ایف) پر روس کے ساتھ تعلقات پر غلط اطلاعات پھیلا کر پروپیگنڈہ کررہا ہے تاکہ وہ معاہدے سے خود کو الگ کرنے کے فیصلہ کو صحیح قرار دے سکے۔

مسٹر ریاب کوف نے پیر کے دن نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ عالمی برادری کو بتایا جائے کہ آئی این ایف معاہدہ پر کیا کچھ ہورہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ اس لئے بھی بہت اہم ہے کہ آئی این ایف معاہدہ کے سلسلے میں نفرت سے بھرپور باتیں اور پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس طرح کے پروپیگنڈے کے ذریعہ وہ آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔ امریکہ روس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگارہا ہے۔
مسڑ ریاب کوف نے کہا کہ امریکہ کے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہوجانے سے پوری دنیا تکنیکی طور پر بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’’واضح طور سے اہم خطرہ پورے علاقے کے ہتھیاروں کے دوڑ میں شامل ہونے کا ہے۔ اس مرتبہ نئے تکنیکی سطح پر ہونے والی ہتھیاروں کی یہ دوڑ ہمہ جہت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں