13

شیوپال کی ریلی میں ملائم کے شرکت پر مطلع صاف نہیں

اٹاوہ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 9 دسمبر کو شیوپال سنگھ یادو کی پرگتیشیل سماجودی پارٹی(پی ایس پی) کی ریلی میں سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کے شامل ہونے پر تذبذب برقرار ہے۔

پی ایس پی کے جنرل سکریٹری رام نریش یادو منی نے جمعرات کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ نیتا جی پارٹی کے مالک ہیں جب ان کا دل ہوگا تب وہ آ جائیں گے۔‘‘ لیکن جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب پر ان کا سیفئی آنے کا پروگرام تھا لیکن پھر بھی وہ نہیں آئے اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی پارٹی آفس آسکتے ہیں ان کو کسی سے بھی پوچھ کر آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یوم پیدائش تقریب سے پہلے نیتاجی(ملائم سنگھ) کے وائرل ہورہے ویڈیوں کے ضمن میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ابھی تک اس ویڈیوں کو دیکھا ہی نہیں ہے اس کا اندازہ بذات خود کیا جاسکتاہے۔

پرگتیشیل سماجوادی پارٹی لوہیا کی جانب سے ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب اسی منشی کے تحت کی گئی تھی کہ اگر ملائم سنگھ یادو اس تقریب میں شرکت کے لئے پہنچتے تو یقینی طور سے اس کا اثر سماج وادی پارٹی اور اکھلیش یادو پر بھی ہوتا۔ یہ منشی بھانپنے کے بعد پی ایس پی کے پروگرام سے اپنے کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایس پی کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے یوم پیدائش تقریب کے سلسلے میں سیفئی کے ماسٹر چندگیرام اسپورٹس اسٹیڈیم احاطے میں شیوپال نے دنگل کا انعقاد کرایا تھا۔ جس میں ملائم سنگھ یادو کے پہنچنے کی پوری توقع تھی کیونکہ ملائم سنگھ کی طرف سے اس بات کے اشارے بھی دئیے گئے تھے کہ وہ اس پروگرام میں اپرنا یادو کے ساتھ شرکت کے لئے پہنچیں گے لیکن عین موقع پر ملائم سنگھ یادو نے سیفئی آنے کا اپنا پروگرام منسوخ کردیا اس سے شیوپال یادو کے حامیوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

اس پر مسٹر شیوپال سنگھ یادو نے اپنی ناراضگی اسی وقت یہ کہہ کر ظاہر کی تھی کہ نیتا جی چاپلوسوں اورچغلخوروں سے گھرے ہوئے ہیں۔ اس تقریب میں نیتا جی کے نہ پہنچنے سے شیوپال کے حامیوں اور پرگتیشیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے طراف داروں کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ اگر ملائم سنگھ یادواس تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پہنچتے تو یقینی طور پر شیوپال کا رسوخ سیفئی اور اٹاوہ کے نزدیکی علاقوں میں کافی بڑھ جاتا لیکن ملائم سنگھ یادو کی غیر حاضری نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں