6

انڈیا بمقابلہ آسٹریلا ٹسٹ: روہت ’اِن‘ امیش اور جڈیجہ ’آوٹ‘

ایڈیلیڈ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں محدود اووروں کے ماہر روہت شرما کو جگہ دی گئی ہے جبکہ تیز گیند باز امیش یادو اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو باہر رکھا گیا ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کی شام بدھ کے روز یہاں ایڈیلیڈ اوول میں ہی ہندوستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان روہت کو بلے بازی آرڈر میں جگہ دی گئی ہے جبکہ جڈیجہ اور امیش کو جگہ نہیں ملی ہے۔ روہت کے علاوہ هنوما وهاري کو آخری الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

ٹیم کے انتخاب سے سمجھا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم بلے بازی کے مضبوط آرڈر پر زیادہ انحصار کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بار پانچ ماہر گیند بازوں کے اصول سے ہٹ کر کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ چائنامین گین باز کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے ۔ ٹیم میں آف اسپنر روی چندرن اشون واحد اسپنر ہیں۔

بلے بازوں میں وهاري کے پاس مڈل آرڈر میں خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہوگا جنہوں نے پریکٹس میچ میں بھی متاثر کیا تھا۔ آل راؤنڈربلے باز هنوما نے اسی برس دی اوول ٹیسٹ میں قدم رکھاتھا اور پہلی اننگز میں 56 رن بنانے کے علاوہ 37 رن پر تین وکٹ بھی لئے تھے۔ وہیں روہت نے آخری بار جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔اگرچہ وہ 2014-15 میں بھی آسٹریلیا ئی دورہ کا حصہ تھے ۔ اُس وقت انہوں نے صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی۔

ہندوستان نے آسٹریلیائی سرزمین پر کبھی کوئی ٹسٹ سیریز نہیں جیتی ہے لیکن وہ اس بار دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کی حیثیت سے اتر رہی ہے اور کپتان وراٹ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز ہیں جو ہندوستانی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹیم اس طرح ہے:
وراٹ کوہلی (کپتان)،
مرلی وجے
لوکیش راہل
چتیشور پجارا
روہت شرما
اجنکیا رہانے
هنوما وهاري
رشبھ پنت
روی چندرن اشون
محمد سمیع
ایشانت شرما
جسپريت بمراه۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں