10

آئی پی ایل۔12: نیلامی 18 دسمبر کو،1003 کھلاڑی رجسٹرڈ

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2019 میں ہونے والے 12 ویں ایڈیشن کی جے پور میں 18 دسمبر کو ہونے والی نیلامی کیلئے 232 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 1003 کھلاڑیوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔

آئی پی ایل کی بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق منگل کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ نیلامی کیلئے 232 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 1003 کھلاڑیوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ نیلامی جے پور میں 18 دسمبر کو ہوگی جس میں آٹھ فرنچائزز ٹیمیں 70 مقامات کے لیے اپنی بولی لگائیں گی۔

رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں 200 کیپڈ کھلاڑی، 800 ان کیپڈ کھلاڑی اور ایسوسی ایٹ ممالک سے تین کھلاڑی شامل ہیں۔ 800 غیر ان کیپڈ کھلاڑیوں میں سے 746 ہندستانی ہیں۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار نو ریاستوں اروناچل پردیش، بہار، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، اتراکھنڈ اور پڈڈچیری سے کرکٹروں نے اس امید سے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے کہ انہیں بے شمار دولت سے بھرپور اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

فرنچائزی ٹیموں کے پاس پیر 10 دسمبر کو شام پانچ بجے تک کا وقت ہو گا کہ وہ شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست دے دیں تاکہ آئی پی ایل نیلامی کیلئے حتمی فہرست تیار کی جا سکے۔

232 غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ 59 اور پھر آسٹریلیا کے 35 کھلاڑی شامل ہیں۔ ونڈیز کے 33، سری لنکا کے 28، افغانستان کے 27، نیوزی لینڈ کے 17، انگلینڈ کے 14، بنگلہ دیش کے 10 اور زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ ہانگ کانگ، آئر لینڈ، ہالینڈ اور امریکہ سے ایک ایک کھلاڑی نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔

اس سے پہلے نومبر میں 8 ٹیموں نے 44 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 130 کھلاڑیوں کو رٹین کیا تھا۔ حیدرآباد نے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 20 کھلاڑیوں، دہلی نے 5 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 15 کھلاڑیوں، پنجاب نے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 10 کھلاڑیوں، کولکتہ نے 3 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 13 کھلاڑیوں، ممبئی نے 7 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 18 کھلاڑیوں، راجستھان نے 5 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 16 کھلاڑیوں اور بنگلورو نے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 15 کھلاڑیوں کو رٹین کیا تھا۔

اب دہلی کے پاس 10، پنجاب کے پاس سب سے زیادہ15، کولکتہ کے پاس 12، ممبئی کے پاس 7، راجستھان کے پاس 9، بنگلور و کے پاس 10 ہے اور حیدرآباد 5 کے پاس کھلاڑیوں کے لئے جگہ بچی ہے۔

جے پور میں منعقد ہونے والی نیلامی میں 20 غیر ملکی اور 50 ہندستانیوں سمیت 70 کھلاڑی خریدے جانے ہیں۔ ٹیموں نے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لئے 510.75 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جبکہ 145.25 کروڑ روپے کی سیلری کیپ باقی ہے۔
پنجاب کے پاس 36.20 کروڑ روپے بچے ہیں۔ چنئی کے پاس 8.40کروڑہے، دہلی کے پاس 25.50، کولکتہ کے پاس 15.20، ممبئی کے پاس 11.15، راجستھان کے پاس20.95، بنگلورو کے پاس 18.15 اور حیدرآباد کے پاس 9.70 کروڑ روپے بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں