8

انتخابی موسم میں عدم برداشت کا شورمچانے والا گروہ سرگرم: شرما

بلیا: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ عام انتخابات کے نزدیک آتا دیکھ اعزاز واپسی اور عدم برداشت کا شور مچانے والا گروہ پھر سرم گرم ہوگیا ہے۔

جننائک چندر شیکھر یونیورسٹی کے دوسرے یوم قیام کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے ڈاکٹر شرما نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سابق نوکرشاہوں کے خط لکھنے اور اداکار نصیرالدین شاہ کے بچوں کے لئے ڈر دکھانے کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ انتخابات قریب پیں اور یہی موسم ہے جب عدم برداشت، ایوارڈ واپسی، بچوں کے خائف ہونے کی بات کہنے والے پوری مستعدی کے ساتھ سامنے آتے ہیں ان کو سنجیدگی سے لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بی جے پی لیڈر نے بکل نواب کے ہنومان جی کومسلم او ر کابینی وزیر لکشمی نارائن کے ذریعہ جاٹ بتائے جانے پر پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھگوان بھگوان ہیں۔ وہ سب کےتھے سب کے ہیں اور رہیں گے۔

نظم ونسق کو سلسلے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کسی بھی قسم کی کوئی تساہلی نہیں برت رہی ہے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں