14

تیسرےمحاذ کی چہ مہ گوئیاں:چندرشیکھرراؤکی نوین پٹنائک سےملاقات

حیدرآباد: غیر بی جے پی اور غیر کانگریس وفاقی محاذ کی تشکیل کی سمت ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلی و ٹی آر ایس کے سربراہ چندرشیکھرراو نے آج بھونیشور میں اوڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائن سے ملاقات کی اور اس خصوص میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں اوڈیشہ ایرپورٹ پر ان کی آمد پر دہلی میں تلنگانہ کے خصوصی نمائندہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔آج صبح مسٹر راو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ خصوصی طیارہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم پہنچے جہاں پوجا کی جس کے بعد وہ بھونیشور کے لئے روانہ ہوگئے۔ چندرشیکھرراو اتوار کی رات بھونیشور میں ہی گزاریں گے اور کل صبح کونارک کی مندر میں پوجا کریں گے جس کے بعد وہ مغربی بنگال کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔مسٹر راو وفاقی محاذ کے قیام کے سلسلہ میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی سے ملاقات کریں گے۔وہ دہلی میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کریں گے۔

چندرشیکھرراؤ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی رسمی ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے زیرالتواء مسائل بشمول آندھراپردیش تنظیم نو قانون کے تحت کئے گئے وعدوں پر نمائندگی کریں گے۔ وہ چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات کریں گے۔ آئندہ چند دنوں میں ان کی مایاوتی اور اکھلیش یادو سے بھی ملاقات ہوگی۔ چندرشیکھرراؤ نئی دہلی میں مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے زیرالتواء مسائل پر نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں