58

ملک میں کئی گھپلے چل رہے ہیں، لگ رہا ہے چوکیدار چور بن گیا ہے: ادھوٹھاکرے

ادھوٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی گھپلے چل رہے ہیں ایسامحسوس ہوتا ہے کہ چوکیدار چور بن گیا ہے۔

سولاپور: شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندرمودی پر حملہ بولتے ہوئے پیر کو کہا کہ ملک میں کئ گھپلے چل رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ چوکیدار چور بن گئے پیں۔ بی ج پی کی اتحادی سیوسینا کی بڑھتی دوری کے درمیان پارٹی کے سربراہ کا یہ بیان آیا ہے ایسا بیان پہلے کانگریس کی جانب سے آتار ہا ہے۔

انہوں نے دفاعی اور زرعی شعبے میں گھپلہ کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ہندوستانی کے کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جیسی دیگر وعدوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے اجودھیا میں رام مندر تعمیر سمیت کئی معاملوں کو لیکر بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔

سولاپور کے پنڈھپور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے وہئے انہوں نے رام مندر کی تعمیر کے لئے بی جے پی کی تنقید کی۔

ٹھاکرے نے کہا’میں اجودھیا(نومبرمیں) گیا اور اب پنڈھپور کی پاک سرزمین پر آیا ہوں۔ میں بی جے پی کو کمبھ کرن کی ننید سے جگانے آیا ہوں۔ انتخابات جیتے کے لئے رام مندر مسئلے کا استعمال کیا گیا اور اب گہری نیند میں سوگئے ہیں اور اب تک آرام سے سو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ’’ وزیر اعظم سبھی قسم کے وعدے کرتے ہیں اور 2022 تک نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ لوگ 2019 میں ان کو ووٹ دیں گے۔ اس کے بعد وہ پھر کہیں گے کہ سب کچھ انتخاب کے دوران استعمال کیا جانے والا جملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے جب رام مندر کی تعمیر کی بات کی جاتی ہے تو ہو کہتی ہے کہ معامہ عدالت میں ہے لیکن کیا وہ 30 سال پہلے اس سے واقف نہیں تھے۔

ٹھاکرے نے نتیش کمار اور لوک جن شکتی پارٹی لیڈر رام ولاس پاسوان کو بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کو لیکر ہوئے اتحاد پر مبارک باد دی حالانکہ رام مندر پران کا رخ جاننا چاہا انہوں نے کہا کہ رام مندر پر ان کا رخ کیا ہے؟ وہ اس پر چپ کیوں ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں