24

مودی پارٹی کارکنوں کی کانفرنس کا بھی سامنا نہیں کرسکتے: راہل

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کو پریس کانفرنس میں سوالات کا سامنا کرنے کا چیلنج کرنے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج ان پرایک اورحملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرمودی کارکنوں کی کانفرنس کا بھی سامنا نہیں کر سکتے۔

مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے کہا ’’پریس کانفرنس سے خطاب کی بات چھوڑیئے وہ (وزیراعظم) بوتھ سطح کے کارکنوں کی کانفرنس کا بھی سامنا نہیں کر سکتے‘‘۔

اس کے ساتھ انہوں نے انگریزی کے ایک روزنامہ کی خبر کا ایک لنک کا اشتراک کیا ہے، جس کا عنوان ہے ’’مڈل کلاس کے سلسلے میں بی جے پی کارکن کے سوال پر اسٹمپ ہوئے مودی‘ ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تملناڈو کے ویلوپورم ضلع سے بی جے پی کے کارکن نے نرمل کمار جین نے مودی سے پوچھا تھا کہ حکومت کیوں درمیانی طبقے سے صرف ٹیکس لینے میں مصروف ہے، لیکن ان کا دھیان نہیں رکھ رہی ہے۔ اس پر وزیراعظم نے جواب نہیں دیا تھا، اور تملناڈو کے بجائے اور ’ونکم پڈوچیری‘ کہہ کر پڈوچیری کے کارکنوں سے بات چیت شروع کردی۔ واقعہ گزشتہ ہفتے بدھ کا ہے۔
’’کانگریس کے صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’جدوجہد کرنے والے درمیانی طبقاتی کے لئے’ نمو‘ کا جواب ہے ’ ونکم پڈوچیری’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں