کاپی رائٹس

کاپی رائٹس
دی مشن کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد کے جملہ حقوق دی مشن کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ دی مشن پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ دی مشن ڈاٹ ان پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ مواد تیار کریں گے۔ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے دی مشن سے اس کی تحریری اجازت لینی ہو گی۔

وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے دی مشن یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو دی مشن یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

دی مشن پر آپ کا مواد
آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس) جب دی مشن کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ دی مشن آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ دی مشن کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظراسے اپنی ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں دی مشن کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

دی مشن کو اپنا مواد بھجتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی ہندوستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ۔اور یہ کہ آپ دی مشن کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ دی مشن آپ کے مواد کو استعمال کر سکتا ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے دی مشن آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔

اگر آپ دی مشن کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی نگارشات دی مشن کے پاس اشاعت کے لیے نہ بھیجیں۔